چیف کمشنر د اور چیئرمین سی ڈی اے کے عہدوں پر ایک ہی افسر کی تقرری کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب

September 23, 2022

اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کے عہدوں پر ایک ہی افسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر فریقین کو دو ہفتوں میں جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے دو عہدوں پر فائز کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی ۔اس موقع پر وزارت قانون نے اپنا جواب جمع کرایا۔