نوجوان ایک کروڑ ملازمتوں کا جھوٹا وعدہ کرنے والےکے جھانسے میں نہیں آئیں گے، نیر بخاری

September 23, 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پوری پارٹی عمران خان کے بیان کا دفاع کرتی رہی اور عمران خان نے اسی بیان پر معافی مانگ لی۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے معافی مانگ کر توہین عدالت تسلیم کرلی ہے۔ عمران خان کے معافیاں مانگنے کا وقت شروع ہو چکا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ نوجوانوں کو اسلام آباد کال میں شرکت کیلئے ہاتھ جوڑنے والا یاد رکھے کہ نوجوان ایک کروڑ ملازمتوں کا جھوٹا وعدہ کرنے والےکے جھانسے میں نہیں آئینگے۔