اسلام آباد (نامہ نگار) قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کی ٹرانسپورٹیشن اور ہاستل فیس میں اضافے پر طلبا اور والدین میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی ۔طلبا نے بتایا کہ ٹرانسپورٹیشن اور سروسز فیس میں 8.65فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث مجموعی فیس تقریباً 52ہزار روپے سے بڑھ کر ساڑھے 60ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی طرح ہاسٹل فیس میں دس ہزار روپے فی سمسٹر اضافہ کردیا گیا ہے طلبا نےبتایا ہے۔ قائم مقام وائس چانسلر کے اقدامات مبینہ طورپر طلبا کش ہیں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا نے وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔