اسلام آباد(جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے حافظ عقیل جلیل کو پارٹی کا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کردیا۔ ان کی تقرری فوری طور پر مؤثر ہوگی اور وہ پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین اور سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک کی جانب سے تفویض کردہ خصوصی سیاسی اور تنظیمی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ حافظ عقیل جلیل کی تقرری کا نوٹیفکیشن چوہدری شجاعت حسین نے جاری کیا۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ تقرری کے بعد حافظ عقیل جلیل نے مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔