• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں گھپلے، سیکرٹری صحت کو نوٹس جاری

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس احسن رضا کاظمی نےسیکرٹری صحت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جار ی کرکے21ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر انصراسحاق کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے میں مالی گھپلوں کے زریعے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی اور رقم کی ریکوری کیلئے 27اپریل 2026 کو سیکرٹری صحت کو احکامات جاری ہوئے جس پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید