• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر ساز کے زیر اہتمام پی یو سی سی اے آر منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تقریب

اسلام آباد (خبر نگار) شہرساز کے زیر اہتمام راولپنڈی اور نوشہرہ میں شہری موسمیاتی تبدیلی سے مطابقت اور لچک (PUCCAR) منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی آبادکاری کی ہیومن سیٹلمنٹس آفیسر اوڈیسیہ اینجیلو بیریوس، کنٹری پروگرام منیجر وقار سید اور شہرساز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر الماس شکور سمیت حکومتی نمائندوں، ترقیاتی شراکت داروں اور کمیونٹی نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے، پانی کے تحفظ اور شہری علاقوں میں پائیدار ترقی کیلئے کمیونٹی کی شمولیت اور موثر شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔شہرساز نے Hebitant یو این اور اڈاپشن فنڈز کے تعاون سے PUCCAR منصوبہ مکمل کیا ہے۔ منصوبے کے تحت راولپنڈی اور نوشہرہ کی 15یونین کونسلوں اور اطراف میں 5,060بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے یونٹس نصب کئے گئے، جن کے ذریعے 75 لاکھ 70ہزار 450لیٹر بارشی پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش پیدا ہوئی اور 97,867افراد مستفید ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید