راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) سابق صوبائی وزیر صحت و بہبودِ آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے اصولوں اور افکار سے عملی رہنمائی حاصل کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن فیض الاسلام فیض آباد مرکز میں یومِ قائد اعظم اور یومِ دفاع کے سلسلے میں منعقدہ مشترکہ تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب میں کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ریاض ، اظہار فاطمہ، جمیل اطہر پرویز اختر ودیگر موجود تھے۔