• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، کم عمر و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں کم عمر اوربغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ کم عمر ڈرائیونگ پر چالان کیساتھ موٹر سائیکل یا گاڑی کو بھی تھانہ بند کیا جائے گا اور موٹر سائیکل جووینائل پر منٹ دیکھانے کے بعد ہی چھوڑی جائے گی۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران لائسنس دفاتر کے باہرموٹر سائیکل سواروں کے لائسنس بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ لرنر پرمٹ پر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی اجاز ت نہیں ہے اور کم عمر و بغیر لائسنس ڈرائیور کا گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے۔
اسلام آباد سے مزید