• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CDA کا سیکٹر ای 12 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

اسلام آ باد( رانا غلام قادر ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر E-12 میں غیر مجاز قبضوں، تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے تقریباً 16 کنال اراضی واگزار کرا لی،مذکورہ اراضی پر سکیورٹی گارڈز کے لیے رہائش، ایک ہالیڈے ہوم اور 14 دکانیں بنائی گئی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر تجارتی بنیادوں پر کرائے پر دیا جا رہا تھا،اراضی کی واگزاری متعلقہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور ضروری قانونی و انتظامی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید