کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی، طوفانی بارش

September 25, 2022

بشکریہ ٹوئٹر

کینیڈا کے مشرقی علاقوں میں آندھی اور طوفانی بارش کے سبب ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔

طوفان فی اونا سے نو وا اسکاٹیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ، نیو برنسویک، نیو فاؤنڈ لینڈ اور کیوبیک کے میگ ڈالین آئی لینڈز متاثر ہیں۔

کچھ علاقوں میں آندھی کی رفتار سو کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور گھروں کی چھتوں اور کاروباری علاقوں میں دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔

بعض مقامات پر لوگوں کو انخلاء کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساحلی علاقے میں ایک خاتون کے لاپتہ ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

اٹلانٹک کینیڈا اور جنوبی کیوبیک میں موسم مزید خراب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔