چین کے سابق نائب وزیر کو سزائے موت

September 27, 2022

چھانگ چھون(نیوزڈیسک)چین میں سابق نائب وزیر برائے تحفظ عامہ سن لی جون کو رشوت وصول کرنے، اسٹاک مارکیٹ میں ہیراپھیری کرنے اور غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2 سال کی مہلت کے ساتھ سزائے موت سنا دی گئی ہے۔چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے چھانگ چھون کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نےگزشتہ روز بتایا کہ سن لی جون کو تاحیات سیاسی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور اس کے تمام ذاتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔