انسٹاگرام سے لاکھوں ڈالرز کمانے والی مشہور شخصیات کون؟

September 28, 2022

فائل فوٹو

دنیا بھر میں مشہور شخصیات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو اپنے مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے استعمال کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس کے ذریعے وہ لاکھوں ڈالرز بھی کمالیتے ہیں۔

کھیلوں اور شوبز سے جڑی مشہور شخصیات انسٹاگرام سے لاکھوں ڈالرز کمارہی ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک پلیٹ فارم نے لسٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک اسپانسرڈ پوسٹ سے 23 لاکھ 97 ہزار ڈالر کماتے ہیں، جبکہ ہالی ووڈ اسٹار کائلی جینر جن کے انسٹاگرام پر 365 ملین فالوورز ہیں، وہ ایک پوسٹ سے 18 لاکھ 35 ہزار ڈالرز کماتی ہیں۔

لسٹ میں تیسرا نمبر مشہور فٹبالر لیونل میسی کا ہے جن کے انسٹا فالوورز کی تعداد 362 ملین ہے اور انہیں ایک اسپانسرڈ پوسٹ کے 17 لاکھ 77 ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔

امریکی گلوکارہ سلینا گومز کا لسٹ میں چوتھا نمبر ہے جنہیں ایک پوسٹ کے 17 لاکھ 35 ہزار ڈالرز ملتے ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کی اسپانسرڈ پوسٹ کی مالیت17 لاکھ 13 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں جن کی پوسٹ سے انہیں 16 لاکھ 89 ہزار امریکی ڈالر ملتے ہیں۔

اس لسٹ میں امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے ساتویں نمبر پر موجود ہیں جو ایک اسپانسرڈ پوسٹ سے 16 لاکھ 87 ہزار ڈالر کماتی ہیں جب کہ گلوکارہ بیونسے کی فی پوسٹ کمائی 13 لاکھ 93 ہزار ڈالرز ہے۔