امریکا میں طوفان کے بعد قدرت کا انتہائی ناقابل یقین نظارہ

September 28, 2022

اسکرین گریب

امریکا میں گزشتہ دنوں قدرت کا حسین نظارہ دکھائی دیا جب نیلگوں آسمان پر پہاڑوں کی اوٹ سےجھانکتےسورج کی سنُہری روشنی کے ساتھ سرمائی بادلوں کے درمیان بجلی کڑکتی ہوئی نظر آئی۔

ڈیڑھ منٹ کے اس ویڈیو کلپ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر امریکی نیشنل پارک کی جانب سے شیئر کیا گیا۔


وائرل ہونے والی یہ ویڈیو گرینڈ کینن نیشنل پارک کے یاواپائی پوائنٹ پر غروب آفتاب سے قبل ریکارڈ کی گئی جب طوفانی بارش کے بعد آسمان پر گہرے بادل موجود تھے اور بجلی گرچ چمک رہی تھی۔

اس ویڈیو کو 5 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور پسند کیا ہے۔