پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، اشتہاریوں سمیت 39 گرفتار

September 29, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، اشتہاریوں سمیت 39افرادگرفتار، پولیس ترجمان کے مطابق منشیات فروشی کے الزام میں پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم اشرف سے 9 لیٹر شراب، تھانہ چہلیک نے ملزم نفید سے 30 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم عثمان سے 10 لیٹر شراب، ملزم عرفان سے 10 لیٹر شراب اور ملزم بلال سے 8 لیٹر شراب، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم مظہر سے 120گرام چرس، پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم سردار سے 30لیٹر شراب، ملزم عدیل سے 10 لیٹر شراب، ملزم فریاد سے 10 لیٹر شراب اور ملزم نثار سے 90 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم جعفر سے 15 لیٹر شراب، ملزم عرفان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم مجاہد سے 20 لیٹر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم اجمل سے 10لیٹر شراب، ملزم صفدر سے 200 گرام چرس، پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم فیصل سے 1060گرام چرس، پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزم منیر سے 30لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم افضل سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کپ نے ملزم شہباز سے 160 گرام چرس، ملزم مہران سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم عرفان سے 17 لیٹر شراب، ملزم جمیل سے 108 گرام آئس، پولیس تھانہ بی زیڈ نے ملزم خلیل سے 90 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عدنان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم اعجاز سے 10 لیٹر شراب برآمد کرلی، ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم منور سے پسٹل 30 بور مع4 گولیاں برآمد کرلی، تیزرفتاری کے الزام میں پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم جاوید کو حراست میں لے لیا، جوا کھیلنے کے الزام میں پولیس تھانہ جلیل آباد نے 07 ملزمان کو گرفتار کر کے وٹک 15000، پولیس تھانہ کپ نے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے وٹک رقم 3200 جبکہ پولیس نے 02اشتہاری مجرم اور 02رہائی یافتہ عادی مجرمان گرفتار پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، سیل ماڑی پولیس نے جعل سازی کرنے والے 1شخص اور دھوکہ دہی کرکے لاکھوں کی رقم ہڑپ کرنے کے الزام میں دوافرادکے خلاف مقدمات درج کر لیے۔