شاداب خان نے عامر جمال کو کیا مشورہ دیا؟

September 29, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے دوران انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال کو مشورہ دیا ہے۔

شاداب خان نے عامر جمال کو بین الاقوامی کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہا ہے۔

شاداب خان کا اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر لکھنا ہے کہ کوئی بھی صورتحال ہو گرنا نہیں ہے، بطور ٹیم کوشش کرنے پر مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

شاداب خان نے لکھا ہے کہ انگلینڈ جیسی معیاری ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن ہم ہمیشہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے ہیں، یہ جیت تمام شائقین کے لیے ہے۔

اسکرین شاٹ

شاداب خان نے عامر جمال کے ساتھ انسٹااستوری پر بھی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’گرنا نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال کا گزشتہ روز میچ کے بعد انٹرویو میں کہنا تھا کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے عامر جمال کا کہنا تھا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔