امریکی صدر جو بائیڈن نے اب کیا غلطی کردی؟

September 29, 2022

گزشتہ ہفتے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں اسٹیج پر کنفیوژ دکھائی دینے والے امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اب ایک مرتبہ پھر کچھ عجیب کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹہاؤس میں ہونے والی ایک کانفرنس میں امریکی صدر اگست میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والی کانگریس کی رکن جیکی ولورسکی کو پکارتے دکھائی دیئے۔

ویڈیو میںدیکھا جاسکتا ہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گانگریس کی رکن کو اس طرحپکارا جیسے وہ بھول گئے کہ وہ اب اس دنیا میں موجود نہیں۔

امریکی صدر مرنے والی رکن کانگریس کو نام سے مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیںکہ ’جیکی، کیا تم یہاں ہو؟ جیکی کہاں ہے؟ مجھے لگا وہ یہاں آنے والی تھی‘۔

رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ماضی میں جیکی ولورسکی کی موت پر تعزیتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ جیکی ولورسکی 3 اگست کو اسٹاف کے دیگر دو ارکان سمیت کار حادثے میں ہلاک ہوگئی تھیں۔