یورپ میں 66 ہزار روسی شہری داخل

October 01, 2022

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی ایجنسی فرنٹیکس نے کہا کہ 4روز کے دوران 30ہزار روسی باشندے فن لینڈ میں داخل ہوئے۔ روس چھوڑنے والوں میں اکثریت صدر پیوٹن کی جانب سے جبری فوجی بھرتی کے اعلان سے نالاں شہریوں کی ہے۔ یہ تعداد اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں 30 فیصد زائد ہے۔ زیادہ تر روسی باشندے فن لینڈ اور اسٹونیا کی سرحدوں سے یورپی یونین میں داخل ہوئے۔ فرنٹیکس کے مطابق ان روسیوں میں سے اکثریت کے پاس ویزے، رہائشی اجازت نامے یا دوہری شہریتیں ہیں۔