وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

October 01, 2022

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اورسیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہشکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے،عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔