کریزکا مہنگائی کےباعث عملے کی تنخواہ میں مزید اضافہ کا فیصلہ

October 02, 2022

لندن (پی اے) کریز نے ضروریات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران کے پیش نظر عملے کو تنخواہ میں ایک اور اضافہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خوردہ کمپنی کریز اپنے عملے کو قیمتی زندگی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کیلئے تنخواہ میں ایک اور اضافہ کر رہی ہے۔ اس فیصلہ کے نتیجے میں فی گھنٹہ اجرت کی شرح مزید 3.5فیصد بڑھ کر پورے برطانیہ میں 10.35 پونڈز اور لندن میں 11.43پونڈز ہو جائے گی۔ یہ گزشتہ 13ماہ میں تیسرا اضافہ ہے۔ قبل ازیں ایک ماہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا۔ 300سے زیادہ اسٹورز والی کمپنی نے صرف ایک سال میں فی گھنٹہ تنخواہ میں 15.6 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ اعلان کریز نے زندگی مشکل میں گزارنے والے گروپ کے ایک وسیع جائزے کے بعد کیا ہے۔ کمپنی نے اس سال کے شروع میں ایک پینل قائم کیا تھا اور ملازمین کو سپورٹ کرنے کے لئے ردعمل تیار کرنے کے لئے پورے کاروبار کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل گروپ تخلیق کیا تھا۔ تازہ ترین اعلان سے تقریباً 10000 گھنٹے کے حساب سے تنخواہ پانے والے ملازمین کو فائدہ پہنچے گا۔ کریزکے گروپ چیف ایگزیکٹیو ایلکس بالڈاک نے کہا کہ میں ہر روز ایسے ساتھیوں سے سنتا ہوں، جو ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی لاگت کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں اور ہم وہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں، جو ہم کر سکتے ہیں۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنی کم از کم تنخواہ کی شرح میں دوبارہ اضافہ کر رہے ہیں۔ جہاں زیادہ قا بل اور پرعزم ساتھیوں کی بات آتی ہےتو ہم اپنا پیسہ وہیں لگاتے ہیں، جہاں ہمارا منہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین برسوں میں ساتھیوں کی حمایت میں لاکھوں پونڈز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ چاہے یہ زیادہ تنخواہ ہو (برطانیہ میں پچھلے پانچ برسوں میں کم از کم تنخواہ 38 فیصد تک)بہتر بونس اسکیمیں، مہارتیں، نئے مواقع اور کیریئر کے راستےہم نے سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس پر فخر ہے اور ہم اس کی وجہ سے ایک بہتر کاروبار ہیں۔