تھپڑ والے واقعے کے باوجود بھی ول اسمتھ کی فلم کی ریلیز کا اعلان

October 04, 2022

فائل فوٹو

ایپل انکارپوریشن ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے باوجود بھی اس سال اداکار ول اسمتھ کی فلم ریلیز کرے گی۔

فلم کی ڈسٹریبیوٹرایپل انکارپوریشن نے پیر کو ول اسمتھ کی فلم ’ایمینسی پیشن‘ کا ایک ٹریلر جاری کیا ہے۔

اس فلم میں غلامی سے فرار ہونے والے ایک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

ایپل انکارپوریشن کے مطابق، فلم کو رواں سال دسمبر میں سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہفروری میں ہونے والی اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران ول اسمتھ نے اہلیہ کے بارے میں مذاق کرنے پر کامیڈین کرس راک کو لائیو ایونٹ کے دوران اسٹیج پر ایک تھپڑ رسید کردیا تھا۔

جس کے بعد اُنہوں نےکرس راک کو تھپڑ مارنے پر فلم اکیڈمی اور عوام سے معافی بھی مانگی ہے۔

البتہ پھر بھی اس واقعے کے بعد آسکر اکیڈمی نے ولاسمتھ پر 10 سال تک ایوارڈز کی تقریب میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے لیکن وہ اب بھی اکیڈمی ایوارڈز کے لیےنامزدگی اور حصول کے اہل ہیں۔