• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026ء نافذ، فلم انڈسٹری کے فروغ کا نیا دور شروع

سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو
سردار سلیم حیدر خان---فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ’پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026ء‘ کی توثیق کر دی جس کے بعد یہ ایکٹ پورے صوبے میں نافذ العمل ہو گیا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد سنیما اور موشن پکچر انڈسٹری کو فروغ دینا اور جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس اقدام سے فلم اور سنیما کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی جبکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

گورنر پنجاب نے بتایا کہ اتھارٹی کے تحت ملک اور بیرونِ ملک تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ فلم سازی سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب فلم سٹی اتھارٹی سنیما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ون ونڈو سہولت کاری فراہم کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں موبائل، اوپن ایئر اور کمیونٹی سنیما بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو تفریح کی بہتر سہولتیں میسر آ سکیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید