ایپکا ایکسائز یونٹ کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاجی جلسہ

October 05, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ایپکا کے مرکزی صدر خالد جاوید سنگھیڑا نے ایپکا ایکسائز یونٹ کے قلم چھوڑ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے لیکن ہماری تنخواہیں اسی جگہ کھڑی ہیں عجیب بات ہے جمہوری حکومتیں ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کا عملہ اپنے محدود وسائل کے ساتھ ایف بی آر اور پی آر اے سے زیادہ ریونیو اکھٹا کرکے دیتا ہے تنخواہیں فوری طور پر بڑھائی جائیں۔ صدر ایپکا ایکسائز یونٹ ملتان نیاز احمد ڈھلوں اور جنرل سیکرٹری ریحان فاروق جاٹ نے کہا کہ سروس سٹرکچر نہ ہونے کہ وجہ سے ملازمین میں مایوسی پھیل رہی ہے جبکہ چارٹر آف ڈیمانڈ جملہ سکیل کے ملازمین کو تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے مطالبات کو حل نہ کیا تو 11 اکتوبر کو وزیراعلی ہاوس کا گھیراو کیا جائے گا اور اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ملک عبد المجید نانڈلہ کے علاوہ مسعود قریشی، جمیل سپرا، احمد رضا گجر، قاسم بھٹہ، ملک جنید، اور آصف وقاص نے بھی خطاب کیا۔