چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا، ذرائع

October 05, 2022

فوٹو فائل

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد کی مستقلی پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ کو مستقل کرنے پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی، جسٹس شان گل، جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔