8 ملین سے زائد افراد کو 324پونڈ کی حکومتی سپورٹ اگلے ماہ ملے گی

October 06, 2022

لندن (پی اے) حکومت کا کہنا ہے کہ نومبر میں 8 ملین سے زائد افراد کو 324پونڈ کی مصارف زندگی پےمنٹ کی جائے گی ۔ یہ کم آمدن والے ہائوس ہولڈز کیلئے 650پونڈ کی گرانٹ کا دوسرا حصہ ہے جس سے انہیں فوڈ اینڈ انرجی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن کا کہنا ہے کہ جو ہائوس ہولڈز مین ٹیسٹڈ بینیفٹس پر ہیں انہیں ان کے بینک ‘ بلڈنگ سوسائٹیز یا کریڈٹ یونین اکاونٹ میں براہ راست رقم مل جائے گی ۔ ڈی ڈبلیو پی نے کہا کہ پے منٹس آٹومیٹک ہوں گی جو 8نومبر سے 23نومبر کے درمیان ان ک اکاونٹس میں پہنچ جائیں گی ۔ حکومت کی جانب سے یہ فنانشل سپوہرٹ ان افراد کیلئے ہے جو یونیورسل کریڈٹ اور پنشن کریڈٹ سمیت کچھ بینیفٹس پر ہیں ۔ 650پونڈ کی یہ گرانٹ حکومت کے 1200 پونڈ کے اس پیکج کا سب سے بڑا حصہ ہے جو کمزور اور غریب ہائوس ہولڈز کو بڑھتی ہوئی قیمتوں خاص طور پر بڑھتے ہوئے انرجی بلز میں مدد کیلئے بنایا گیا ہے۔ لیکن اس رقم کےخوچ کرنے کیلئے کوئی اصول نہیں ہے کہ اس کس چیز پر خرچ کیا جانا چاہیے۔ حکومت کی اس گرانٹ کی 326 پونڈ کی پہلی قسط جولائی میں ادا کی گئی تھی اور یہ اکاونٹس میں "DWP Cost of Living" کے طور پر ظاہر ہوئی تھی اور نومبر کی حکومت کی اس خاص سپورٹ کا آخری حصہ بھی اکاونٹس میں چلا جائے گا ۔ اس حکومتی مصارف زندگی سپورٹ پے مننٹ کے اہل وہ افراد ہیں جو ان میں سےکوئی بھی بینیفٹ وصول کر رہے ہیں ‘ یونیورسل کریڈٹ‘ انکم بیسڈ جاب سیکرز الائونس ‘ انکم سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپوہرٹ الائونس ‘ انکم سپورٹ ‘ ورکنگ ٹیکس کریڈٹ ذ چائلڈ ٹیکس کریڈٹ اور پنشن کریڈٹ ۔ یکم اکتوبر کو لاکھوں ہائوس ہولڈز کے انرجی بلز میں بھاری اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت نے فی یونٹ لاگت پر کیپ مقرر کرنے کیلئے پیشرفت کی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اوسط ہائوس ہولڈ استعمال پر ایک عام سالانہ بل 1971 پونڈ سے بڑھ کر 2500پونڈ ہو گیا ہے۔ لیکن یہ بل اتنا زیادہ نہیں ہے جتنا کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا تاہم پھر بھی یہ بل پچھلی سردیوں سے دگنا زیادہ ہے۔ حکومت کی جانب سے 400 پونڈ کی انرجی گرانٹ جو تمام ہائوس ہولڈز کیلئے دستیاب ہے کی ادائیگی شروع ہو چکی ہے۔ اس ڈسکاونٹ کا اطلاق چھ ماہ کے دوران اکتوبر اور نومبر میں 66پونڈ کی کمی اور دسمبر اور مارچ 2023کے درمیان ہر ماہ 67پونڈ کی کمی کے ساتھ ہو گا۔