شمالی کوریا نے آج بھی 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے

October 06, 2022

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سلامتی کونسل کے اجلاس کے 1 گھنٹے بعد ہی شمالی کوریا نے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا 1 اور تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے جاپان کی جانب سمندر میں 2 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب سے شمالی کوریا کے اس میزائل تجربے کی مذمت کی گئی ہے۔

ان تینوں ممالک نے شمالی کوریا کےتازہ تجربے کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ روز بھی بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔