گدھوں اور کتوں کو برآمد نہ کیا جائے، مشعال خان کی حکومت سے اپیل

October 06, 2022

فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مشعل خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گدھوں اور کتوں کو کسی بھی ملک کو برآمد نہ کیا جائے۔

سوشل میڈیا صارفین ان دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو گدھے اور کتے برآمد کئے جانے کی خبروں پر ردّ عمل دے رہے ہیں۔

جہاں کئی سوشل میڈیا صارفین اس اقدام سے خوش نظر آ رہے ہیں وہیں کئی صارفین تعجب کا بھی شکار ہیں کہ چین کو گدھوں اور کتوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔

وہیں اداکارہ مشعل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس اقدام پر عملی درآمد نہ کیا جائے۔