کراچی میں بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

October 06, 2022

کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی سے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی شاہ فیصل وجاہت حسین کا کہنا ہے کہ ملزم گھر کے باہر کھڑے 9 سال کے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

وجاہت حسین نے کہا کہ مبینہ اغوا کار بچے کو چاکلیٹ دے کر ورغلانے کی کوشش کر رہا تھا، بچے کی ماں نے گھر کے اوپر سے دیکھا اور شور مچایا۔

ایس پی شاہ فیصل نے کہا کہ اہل علاقہ نے مبینہ اغوا کار کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی، ملزم ملیر کا رہائشی ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔