آٹے، گندم کی چار گاڑیاں سمگل کرنے کی کوشش، سینکڑوں بیگ برآمد

October 07, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آٹے اور گندم سے لدی 4 گاڑیاں خیبرپختونخواسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، 4ملزموں کو گرفتار کرکے 1470تھیلے آٹا اور 700تھیلے گندم برآمد کرلی گئی۔ تھانہ نصیرآباد پولیس اور محکمہ خوراک نے مشترکہ کارروائی کی ۔ پولیس نے ڈرائیور عادل سے 1250 تھیلے آٹا، تاج بہادر سے 120تھیلے آٹا،فرمان سے 100 تھیلے آٹااور نیاز گل سے 700 تھیلے گندم برآمد کرلی۔