سہ ملکی T20، رضوان نے کئی ریکارڈز بنا لیے

October 07, 2022

فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ

سہ ملکی کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کیخلاف شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کے متعدد ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔

محمد رضوان کے کیلنڈر سال 2022 میں مجموعی ٹی ٹوئنٹی کے 1500 رنز مکمل ہوگئے جس کے بعد وہ ایک سال میں 2 مرتبہ 1500 سے زائد رنز کرنے والے تیسرے بیٹر ہوگئے۔

محمد رضوان نے سال 2021 اور 2022، بابر اعظم نے 2019 اور 2021 جبکہ گیل نے 2012 اور 2015 میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

محمد رضوان مسلسل دو سال یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔

محمد رضوان نے کیرئیر کی 58 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

پاکستانی بیٹر نے 58 اننگز میں مجموعی طور پر 2337 رنز بنائے ہیں۔

ان سے قبل بابر اعظم نے 58 اننگز میں 2281 اور ویرات کوہلی نے 2102 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان نے بطور وکٹ کیپر بھی سب سے زیادہ T20I رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

محمد رضوان نے آج اپنی اننگ کا دوسرا رن لے کر انگلینڈ کے جوز بٹلر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

جوز بٹلر نے بطور وکٹ کیپر T20I میں 2119 رنز بنائے تھے۔