ہارس ٹریڈنگ سے متعلق عمران خان کی مبینہ آڈیو پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

October 07, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہنئی آڈیو پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کیا اس طرح کی آوازیں جوڑ کر آپ این آر او 2022 کو جائز ثابت کر لیں گے؟ یہ نہیں ہونا، یہ آڈیوز جہاں بن رہی ہیں ان کا بھی لوگوں کو پتہ ہے اور کیسے بن رہی ہیں ان کا بھی۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اب فیصلہ حقیقی آزادی مارچ کرے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے بھی عمران خان کی مبینہ آڈیو پر دعویٰ کیا گیا ہے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ ہیکر کے پیچھے ن لیگ کا میڈیا سیل نکلے گا۔