دلچسپ و عجیب: حیرت انگیز کیڑے

November 20, 2022

پیارے بچو! آپ نے بہت سے کیڑے دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ان کیڑوں کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن کی منفرد خصوصیات کے بارے میں جان کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے۔

Flower Mantis

یہ praying mantis نامی کیڑوں کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو بالکل کسی پھول کی مانند دکھائی دیتے ہیں۔ یہ کیڑے پودوں کے اوپر اس وقت تک چڑھتے رہتے ہیں جب تک یہ اپنے مطلوبہ پھول تک نہیں پہنچ جاتے اور اپنے شکار کے انتظار تک پھول پر ہی براجمان رہتے ہیں۔

Desert Locust

یہ ایک تباہ کن کیڑا ہے اور صدیوں سے افریقہ مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کی زرعی پیداوار کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔ یہ صحرائی ٹڈی غول کی صورت میں رہتے ہیں۔

Giraffe Weevil

یہ کیڑا مڈغاسکر میں پایا جاتا ہے اور بہت ہی عجیب و غریب جسم کا مالک ہوتا ہے۔ ان کیڑوں کی گردن ان کے جسم کی لمبائی سے بھی کئی زیادہ لمبی ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ اپنی لمبی گردن کا استعمال لڑائی اور گھونسلے بنانے کے لیے کرتے ہیں۔

Frog hopper

یہ اپنے جسم کی لمبائی سے 100 گنا زائد لمبی چھلانگ مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ کیڑے پودوں کو چوس کر اپنی غذا حاصل کرتے ہیں۔