چین میں 6 ماہ بعد کورونا سے پہلی ہلاکت

November 20, 2022

چین میں 6 ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں 87 سال کے شخص کی کورونا سے موت رپورٹ ہوئی ہے۔

اس حوالے سے چینی حکام کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں آج 621 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانبنیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ چین میں 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔