امریکا نے بھارت کو اہم عالمی شراکت دار، پاکستان کو قابل قدر علاقائی اتحادی قرار دیدیا

November 23, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے بھارت کو اہم عالمی شراکت دار ، پاکستان کو قابل قدر علاقائی اتحادی قرار دے دیا ہے،امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک انمول شراکت دار ہے، اس انتہائی اہم شراکت داری کا تعلق صرف خطے سے نہیں بلکہ پوری دنیا میں امریکا کی مشترکہ ترجیحات سے ہے۔