پاکستان ایک اہم ملک ہے، ڈائریکٹر جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی

November 24, 2022

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے جنوبی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل پر مشتمل ٹیم نے پاکستان جاپان بزنس فورم (PJBF) سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین PJBF کلیم فاروقی نے مہمانوں کو فورم کے مقاصد سے آگاہ کیا اور پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کیے جانے والے تعاون سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر PJBF کے سینئر وائس چئرمین Tetsuya Suematsu اور Marubeni Corporation کے جنرل منیجر اور PJBF کے ڈائریکٹر اور حکومت پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ کے مشیر سید فیروز عالم شاہ بھی موجود تھے۔

انہوں نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں بہتری کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مشترکہ ڈائیلاگ کا خاص طور پر ذکر کیا جس میں 70 سے زائد جاپانی تاجروں نے شرکت کی تھی جس کا مقصد G2G اور B2B دونوں پر مشتمل تھا۔

پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں جائیکا کے تعاون کو کلیم فاروقی اور فیروز شاہ دونوں نے اجاگر کیا، یہ دونوں 40 سال سے زائد عرصے سے جاپان کے ساتھ منسلک ہیں اور حکومت جاپان کی طرف سے سول ایوارڈز حاصل کرنے والے پاکستانی ہیں۔

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے جنوبی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل تریوکی ایتو کی نظر میں پاکستان ایک اہم ملک ہے جس میں قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور جائیکا اس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔