سی بی ڈی پنجاب کا کلمہ چوککی ریما ڈلنگ شروع

November 25, 2022

لاہور(پ ر) سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی پنجاب) نے رواں ماہ میں کلمہ چوک ریماڈلنگ اور سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کی تعمیر شروع کر دی ۔سی بی ڈی پنجاب کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچنے کے لیے شہریوں کو شہراوں کی بندش کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنے کے لیے متعدد پلیٹ فارم استعمال کر رہا ہے۔ پیک اورز(Peak Hours) ٹریفک کی روانی میں سستی دیکھی گئی ہے لیکن مکمل ٹریفک جام کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے جو اتھارٹی کے ٹریفک ڈائیورژن اور تعمیراتی پلان کی جامعیت کا ثبوت ہے۔ بلا تعطل اور یکساں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سی بی ڈی پنجاب سٹی ٹریفک پولیس (سی ٹی پی) لاہور کے ساتھ ملکر کام کر رہا ہے۔ سی ٹی پی راستہ ایف ایم 89 پر ہر گھنٹے کے بعد ٹریفک اپ ڈیٹس بھی نشر کر رہا ہے، کلمہ چوک اور ملحقہ راستوں پر اضافی ٹریفک وارڈنز بھی تعینات ہیں، جبکہ اتھارٹی نے روزانہ مسافروں کی مدد کے لیے ڈائیورژن سائن بورڈز بھی لگا دیے ہیں۔