فرانسیسی قونصل جنرل نے اسمبلی کی کارروائی دیکھی

November 25, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں متعین فرانس کے قونصل جنرل ایلکس چاہتاہٹنسکی اور بلوچستان کے لئے فرانس کے اعزازی قونصل جنرل بیرسٹر سیف اللہ مگسی نے جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھی، مہمانوں کی گیلری میں آمد پر ڈپٹی اسپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ نے انہیں خوش آمدید کہا ۔