چین، کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

November 26, 2022

بیجنگ (اے ایف پی) چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 10افراد ہلاک جبکہ 9زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعہ جمعرات کو رات گئے پیش آیا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے کہا ہے کہ ’ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10افراد ہلاک ہوئے۔