بلدیاتی انتخابات کی مہم کو تیز کریں، نچلی سطح پر عوامی رابطے کریں، حافظ نعیم

November 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے 15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں کارکنان کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی مہم کو تیز کریں،نچلی سطح پر عوامی رابطے کریں اوربلاک کوڈکی سطح پر گھر گھر جاکر، ووٹر لسٹوں کوایک بار پھرسے ترتیب دے کر بلدیاتی کارڈز تقسیم کریں، بلدیاتی انتخابات ”حق دو کراچی تحریک“کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے،جماعت اسلامی انتخابی مہم کے ساتھ میئر کو بااختیار کرنے اور اہل کراچی کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کیلئے بھی جدوجہد کرے گی۔