گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد، چار افراد کیخلاف مقدمہ درج

November 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) گھر میں گھس کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج۔بدھلہ سنت پولیس کو فہیم نے درخواست دی کہ ملزمان محمد حسن ،محمد حسین اور دو نامعلوم ملزمان میرے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔