پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے نئے پارٹ میں جانی ڈیپ نہیں ہوں گے، ڈزنی

November 28, 2022

کچھ دنوں سے شوبز کی دنیا میں یہ افواہیں تھیں کہ مشہور زمانہ فلم ’پائیریٹس آف دی کیریبیئن‘ کے نئے پارٹ میں جانی ڈیپ اپنے مقبول کردار جیک اسپیرو کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

لیکن ڈزنی نے ایسے کسی بھی پلان کی تردید کی ہے۔ ڈزنی کے مطابق پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے نئے پارٹ پر فی الحال کام نہیں ہو رہا۔

ڈزنی نے مزید کہا کہ جانی ڈیپ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ جانی ڈیپ 2003ء میں پائیریٹس آف دی کیریبیئن کے پہلے پارٹ میں شامل تھے۔

اس کے بعد سے 2006 سے 2017 تک پائیریٹس آف دی کیریبیئن میں جانی ڈیپ نے کردار ادا کیا۔

قبل ازیں برطانوی جریدے دی سن نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈزنی جلد ہی نئے پارٹ کی عکس بندی شروع کرنے والا ہے اور جانی ڈیپ کی واپسی کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے ہو رہی ہے۔