اسلام آ باد (رانا غلام قادر) ملک میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا، آٹے کے 20کلو تھیلے کی زیادہ سےزیادہ قیمت 2900روپے تک پہنچ گئی، کراچی کے شہری ملک میں سب سےزیادہ مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہیں،اس سےپہلےملک میں آٹےکے بیس کلو تھیلےکی زیادہ سے زیادہ قیمت دو ہزار آٹھ سوروپے تک تھی،وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں ۔وفاقی ادارہ شماریات کی دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ کراچی میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت ملک میں سب سے زیادہ 2 ہزار 900 روپے تک ہےجبکہ اسلام آباد،کوئٹہ اورخصدار میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ۔