پنجاب اور کے پی میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، جاوید لطیف

November 29, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تحریک انصاف کے اراکین ہمارے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف اکثریت میں ہے، وہاں سے گورنر راج کے حق میں قرارداد پاس نہیں ہوسکتی۔

صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کا کہنا ہے کہ آئینی طور پر گورنر راج نہیں لگ سکتا کیونکہ اس کے لیے وزیراعلیٰ کی ایڈوائس چاہیے ہوگی۔