آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

November 29, 2022

فائل فوٹو

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہآج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی۔

شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہاس حکومت میں آنے اور اسے لانے والے دونوں پشیمان ہیں، گوٹی پھنس گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، عدم اعتماد اور گورنر راج ممکن نہیں۔

شیخ ریشد نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔

انہوں نے کہا کہعمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، فضل الرحمان کے بیان نے ان کو رسوا کردیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 77 وزراء خزانے پر بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی اور مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ اب نیو ایئر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا۔