جامعہ اردو، اسسٹنٹ پروفیسر نے بدتمیزی کی، خرد حیاتیات کی طالبہ کا الزام

December 01, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)وفاقی گورنمنٹ اردو یونیورسٹی شعبہ خرد حیاتیات کی طالبہ رمشاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور توہین آمیز رویہ اختیار کیا،سکندر شیروانی کا کہنا ہے کہ طالبہ سے کوئی بدتمیزی نہیں کی، کم حاضری کی بنیاد پر امتحان دینے سے منع کیا تھا،طالبہ نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ پروفیسر سکندر شیروانی نے ان سے بدتمیزی کی جب وہ ان کے پاس مینوئل اور درخواست لے کر گئی تھی جس پر شعبہ کے ہیڈ کی مہر بھی موجود تھی مگر سر سکندر نے درخواست لینے سے انکار کردیا، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کو بول دیں میں بیٹھنے نہیں دوں گا۔