• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی ریجنل آفسز میں نجی کمپیوٹر آپریٹرز بیرونی کارکن کی ملازمت پر پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے ای او بی آئی کے ملک بھر کے ریجنل آفسز میں نجی کمپیوٹر آپریٹرز یا بیرونی کارکن کی ملازمت پر فوری پابندی عائد کردی۔ انہوں نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ای او بی آئی کے ریجنل آفسز میں غیر مجاز بیرونی افراد کام کر رہے ہیں، سرکلر نمبر 15/2017 ء،مورخہ 9 نومبر 2017 کے تحت جاری سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین نے واضح کیا کہ ادارے میں نئے افسران کی حالیہ تعیناتی کے بعد تمام ڈپارٹمنٹس اور ریجنل آفسز کو مطلوبہ افرادی قوت فراہم کر دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید