• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کیلئے امن اور سیاسی استحکام اولین شرط، احسن اقبال

کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہےکہ معاشی استحکام کیلئے امن اور سیاسی استحکام اولین شرط ہے،پاکستان سیاسی بے یقینی اور منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، ملک کو امن، یکجہتی کی ضرورت ہے،ایک طرف ترقی کی سیاست، دوسری طرف تشدد اور نفرت کا نظریہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے پچھلے دو سالوں میں پاکستان کی معیشت کو استحکام کے راستے پر گامزن کیا ہے، اس وقت اگر ہم نے ملک کو معاشی طور پر آگے لے کر جانا ہے تو اس کی اولین شرط امن اور استحکام ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس ملک کے اندر بدامنی، سیاسی بے یقینی، سیاسی انتشار اور سڑکوں کے اوپر غل غپاڑہ ہو، وہاں کون سا بیرونی سرمایہ کار ہے جو ایک ڈالر کی بھی سرمایہ کاری کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے مستقبل اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے گھسیٹ کر سڑکوں پر نہیں لانا، ہمیں نوجوانوں کو کلاس رومز اور لیبارٹریوں میں جدید ہنر دینے ہیں تاکہ نوجوان آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دور میں اپنے لیے اور ملک کے لیے نیا مستقبل تعمیر کرسکیں۔
ملک بھر سے سے مزید