پشاور (این این آئی) پی ٹی آئی کے پی کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ موخر کرنا سیاسی حکمتِ عملی ہے، وفاقی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینگے، وفاقی حکومت عملی طور پر مذاکرات کی بات کرے تو مذاکرات کرینگے، اسے مذاکرات ہی پر آنا پڑیگا، ہزاروں پولیس اہلکار اور کنٹینرز لاکر کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انا پرستی، ضد اور سیاسی طاقت کے نشے سے نکل کر سوچے، حکومت مذاکرات کرتی ہے لیکن ٹی وی چینلز پر کرتی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبوں کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔