کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے شعبہ اطلاعات، ویڈیو سیکشن کے انچارج محمد شہزاد کی نماز جنازہ ہفتے کو یہاں مسجد شہداء، لیاقت آباد میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں آہوں و سسکیوں کے درمیان مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، وہ رضائے الٰہی سے جمعہ کو انتقال کر گئے تھے، نماز جنازہ اور تدفین میں انیس قائم خانی، سید امین الحق، کہف الوریٰ، فرقان اطیب، وسیم اختر،احمد سلیم صدیقی، شعبہ اطلاعات سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمے داروں، کارکنوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔