کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے منگھوپیر مہران ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے16سالہ روشم خان کے قتل کےکیس میں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے ملزمان دلاور عرف طارق اور رضوان عرف راجو کو پیش کردیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان دونوں بھائی ہیں ۔عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔