کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے دوچار ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت گزشتہ 18سال سے اقتدار میں ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ، ترقیاتی کاموں کے نام پر اربوں روپے مختص کیے گئے، مگر عوام آج بھی صاف پانی، صحت، تعلیم، نکاسی آب، بہتر سڑکوں اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات کے لئے پریشان ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے سندھ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو اب سیاسی نعروں اور ماضی کی کہانیوں کی بجائے اپنے 18سالہ دورِ حکومت کی کارکردگی کا حساب دینا ہوگا۔